بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کی مشکلات بڑھ گئیں

ٹیسٹنگ اور بائیومیٹرک مسائل بڑی رکاوٹ،وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقاتوں سے مسائل کے حل کی امید ہے،عدنان پراچہ

Aug 04, 2025 | 14:02:PM
بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کی مشکلات بڑھ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)بیرونِ ملک روزگار کے خواہش مند پاکستانیوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔ 
نائب چیئرمین پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ ویزا، ٹیسٹنگ اور بائیومیٹرک مسائل بڑی رکاوٹ بن گئے ہیں، وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقاتوں سے مسائل کے حل کی امید ہے۔
2023 میں 8 لاکھ 62 ہزار،2024 میں 7 لاکھ 27 ہزار اور2025 کے 6 ماہ میں اب تک 3 لاکھ 36 ہزار پاکستانی بیرون ممالک نوکری کے لئے جاچکے ہیں۔
پاکستان اووسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین عدنان پراچہ نئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ بیرون ممالک نوکری پر جانے والوں کے مسائل فوری حل کئے جائیں ،مالی سال 25 میں ان پاکستانیوں نے 38 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر بھیجی ہیں ،ترسیلات زر میں مزید اضافے کے لئے بیرون ممالک نوکری پر جانے والوں کے مسائل حل کرنا ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے فیسوں کا اعلان
عدنان پراچہ نے کہاکہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے ترسیلات زر بہتر ہوئی ہیں ،خلیجی ممالک میں ویزے کے مسائل پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقاتیں کی ہیں ،امید ہے کہ گلف ممالک میں ورک ویزے کے مسائل پر جلد حل ہونگے ۔
عدنان پراچہ نے کہاکہ بیرون ممالک نوکری پر جانے والوں کو بائیو میٹرک نہ ہونے سے دشواری کا سامنا ہے ،ٹیسٹینگ میں فیل ہونے والوں سے رشوت مانگی جارہی ہے ،یہی نوجوان بیرون ممالک