ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے میچ میں فتح، ٹی ٹونٹی سیریز پاکستان کےنام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں 14 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈر ہل میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم میں شاہین آفریدی کی جگہ حارث رؤف اور فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔
پاکستان نے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔
صاحبزادہ فرحان 74 اور صائم ایوب 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، روسٹن چیز اور شمار جوزف نے ایک ایک وکٹ لی۔
جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 176 رنز بنا سکی۔
واضح رہے کہ 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے میچ میں پاکستان جبکہ دوسرے میں ویسٹ انڈیز نے فتح حاصل کی تھی۔