میکسیکو:مسافر بس کھائی میں جا گری،17 افراد ہلاک 22 زخمی

Aug 04, 2023 | 19:49:PM
میکسیکو:مسافر بس کھائی میں جا گری،17 افراد ہلاک 22 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )میکسیکو میں مسافروں سے بھری بس 160 فٹ گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 17 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے

امریکی ریاست میکسیکو میں تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری،واقعے میں 17 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے، جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ،خریداروں کو بڑا جھٹکا لگ گیا

رپورٹ کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ بس کی تیز رفتاری بتائی جارہی ہے۔گزشتہ ماہ بھی میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا میں ایک بس حادثے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔