کوئی پاکستان کی ترقی کو نہیں روک سکتا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

Aug 04, 2023 | 19:13:PM
کوئی پاکستان کی ترقی کو نہیں روک سکتا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
کیپشن: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے محمد حمزہ ملاقات کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ ہمارے نوجوان قوم کا تابناک مستقبل ہیں ،محنت اور لگن جاری رکھیں، کوئی پاکستان کی ترقی کو نہیں روک سکتا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن محمد حمزہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، آرمی چیف نے غیر معمولی کارکردگی اور ملک کیلئے اعزاز لانے پر نوجوان چمپئن کو مبارکباد دی۔ 
آرمی چیف نے محمد حمزہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ جیسے ٹیلنٹ پر ہمیں فخر ہے،آپ کی کامیابی ثابت کرتی کہ قوم میں زبردست صلاحیت موجود ہے،پاک فوج نوجوان ٹیلنٹ کو آگے آنے میں مدد تعاون فراہم کرتی رہے گی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ پاک فوج آپکو تعلیم اور کھیل میں مکمل تعاون فراہم کرے گی ،ہمارے نوجوان قوم کا تابناک مستقبل ہیں ،محنت اور لگن جاری رکھیں، کوئی پاکستان کی ترقی کو نہیں روک سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم کی اچانک طبیعت بگڑگئی ،ہسپتال داخل