سرگودھا: خاتون پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے ملزمان گرفتار

Aug 04, 2023 | 18:13:PM
سرگودھا: خاتون پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سرگودھا کے نواحی علاقے میں خاتون پر مبینہ طور پر پٹرول چھڑ ک کر آگ لگا کر خودکشی کا رنگ دینے والے ملزمان گرفتار ہو گئے۔

سرگودھا کے علاقے سلانوالی میں حوا کی بیٹی پر ظلم کی انتہا ہو گئی، شوہر نے بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، افسوسناک واقعہ سلانوالی کے نواحی گاؤں 126 جنوبی میں پیش آیا، شوہر اعجاز نے بیوی تہمینہ کو اپنے بھائی امتیاز کے ساتھ ملکر گھریلو جھگڑے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی، آگ لگنے سے خاتون بری طرح جھلس گئی، جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس, ٹرف سکیم کے قانونی پہلو زیر غور

ملزمان کی جانب سے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی، اطلاع ملتے ہی سلانوالی پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزمان اعجاز اور امتیاز کو پولیس نے حراست میں لے لیا، متاثرہ خاتون کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔