قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس, ٹرف سکیم کے قانونی پہلو زیر غور

Aug 04, 2023 | 17:16:PM
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس, ٹرف سکیم کے قانونی پہلو زیر غور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) قیصر احمد شیخ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی خزانہ کمیٹی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں ٹرف سکیم کے مختلف قانونی پہلو زیر غور لائے گئے۔

اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے  قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں تین ارب ڈالرز ٹرف سکیم کے تحت جاری کیے گئے, یہ تین ارب ڈالرز انتہائی سستے ریٹ پر 625 افراد کو دیئے گئے، گورنر سٹیٹ بینک نے وعدہ کیا تھا کہ 625 افراد کی فہرست پیش کی جائے گی جو کہ آج تک پیش نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم سے بائیکاٹ؟

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ٹرف اسکیم کے تحت نئی مشینری کے لیے قرضے جاری کیے گئے، اس سکیم کے تحت مجموعی طور  1145 ارب روپے کے منصوبے شروع کیے گئے، 787 ارب روپے ٹرف سکیم کے تحت جاری کیے گئے، یہ سکیم سٹیٹ بینک نے بنائی۔ جس پر قیصر شیخ کے سوال اٹھایا کہ کیا اس اسکیم کی پارلیمنٹ سے منظوری لی گئی؟