سعودی عرب موخر ادائیگیو ں پر تیل فراہم کرنے کیلئے تیار

Aug 04, 2022 | 19:33:PM
پاکستان اور سعودی عرب ،خوشخبری
کیپشن: پاکستان اور سعودی عرب کے جھنڈے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)معاشی مشکلات کا شکار پاکستان کو سعودی عرب سے بڑی خوشخبری مل گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل کی اضافی سہولت دینے کی حامی بھر لی ۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بردار ملک نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے تاہم اعلان سعودی حکومت خود کرے گی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو صرف موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی ہی نہیں بلکہ قرضہ بھی فراہم کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو عمران خان سے استعفیٰ مانگنا چاہئے ،مر یم نواز