کورونا  کے حملے تھم نہ سکے،مزید 4 افراد چل بسے

Aug 04, 2022 | 09:53:AM
کورونا  کے حملے تھم نہ سکے،مزید 4 افراد چل بسے
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے حملے تیز ہو گئے،جان لیوا وائرس سے مزید 4 افراد  جان کی بازی ہار گئے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.63 فیصد ریکارڈ کی گئی، 21 ہزار 741 کووڈ کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 789افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

مہلک وائرس میں مبتلا اب بھی 160 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔