راجکمار راؤ اور اداکارہ جھانوی کپور دوبارہ کونسی فلم میں اکھٹے کام کرینگے۔۔؟

Aug 04, 2021 | 11:45:AM
راجکمار راؤ اور اداکارہ جھانوی کپور دوبارہ کونسی فلم میں اکھٹے کام کرینگے۔۔؟
کیپشن: بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ اور اداکارہ جھانوی کپور(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ اور اداکارہ جھانوی کپور کی جوڑی سلور سکرین پر ایک بار پھر دھوم مچاتی نظر آ سکتی ہے۔ راجکمار راؤ اور جھانوی کپور نے فلم 'روحی' میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور اس ہارر کامیڈی فلم کو ناظرین اور ناقدین کا ملا جلا ردعمل ملا تھا۔
بھارت کے اردو اخبار کی رپورٹ کےمطابق اب راجکمار اور جھانوی کی جوڑی ایک بار پھر ساتھ کام کرتی نظر آئے گی۔یہ فلم ہدایت کار شرن شرما بنارہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلم کی سکرپٹ تیار ہے اور یہ کرکٹ پر مبنی ایک تصوراتی کہانی ہے۔اور کہا جارہا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ  سال کے آخر  تک شروع ہو جائے گی۔شرن شرما کافی عرصہ اس کہانی پر فلم بنانا چاہتے تھے۔اس فلم میں راج کمار اور جھانوی دونوں ہی کرکٹرز کے کردار میں نظر آئیں گے اوراس کے لئے جلد ہی دونوں کی ٹریننگ شروع ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  سکول بند ہوں گے یا کھلے رہیں گے  فیصلہ آج