ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی سامنے آ گئی

Apr 04, 2026 | 19:00:PM
 ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)  محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی سامنے آ گئی۔

پنجاب اور اسلام آباد میں 06 سے 09 اپریل کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان  ہے۔ راولپنڈی ،مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور میں بھی بارش کی توقع ہے۔  گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین میں بھی بارش کی توقع ہے۔

فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں۔
  خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 05 سے 09 اپریل کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، دیر بالا، دیر زیریں، سوات، مالاکنڈ، چترال اور باجوڑ میں بھی بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں 05 سے 07 اپریل کے دوران بارش اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران، شام اور لیبیا پر حملے کرنے والے پاکستان کی طرف میلی نظر سے نہیں دیکھ سکتے، بلاول بھٹو

کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، خضدار، لسبیلہ، گوادر، تربت اور پنجگور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں 06 سے 09 اپریل کے دوران بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے دوران تیز آندھی اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فصلوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں

شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں اور درختوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہ گئیے۔

سیاحوں کو پہاڑی علاقوں میں محتاط رہنے اور موسمی صورتحال سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تیز ہواؤں اور آندھی کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا بھی امکان ہے۔

مغربی ہواوں کا ایک اور سلسلہ 5 اپریل کی رات سے جنوبی بلوچستان میں داخل ہوگا ۔ 

6 تا 7 اپریل کراچی سمیت سندھ میں ہلکی تا معتدل بارش کا امکان  ہے۔ 
شہر میں اس دوران گرج چمک ، آندھی اور ژالہ باری بھی متوقع  ہے۔ 
بارش کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں 9 اپریل تک بارش ، ژالہ باری کا سبب بنے گا ۔