ایران، شام اور لیبیا پر حملے کرنے والے پاکستان کی طرف میلی نظر سے نہیں دیکھ سکتے، بلاول بھٹو
وفاقی حکومت منی بجٹ لانا چاہئے تو پیپلز پارٹی مکمل سپورٹ کرے گی، غریب عوام کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ریلیف دیا جائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آج جو قوتیں ایران ، لبنان ،لیبیا،شام پر حملے کر رہے ہیں،وہ پاکستان کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتیں کیونکہ ہمارے پاس قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹوکا دیا ہوا ایٹم بم موجود ہے۔ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو اور اسلامی دنیا کو ایتمی طاقت بنایا۔ یہ باتیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ناحق پھانسی دینے جانے کے دن کی یاد میں مرکزی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
بلاول بھٹونے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیلی جنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنگ عام آدمی کو شدید نقصان پہنچاتی ہے۔ ایران جنگ کے اثرات نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا آج مسلم ملکوں پر حملے کرنے والے پاکستان کی طرف میلی نظر سے نہیں دیکھ سکتے۔ پاکستان کی مضبوطی کی وجہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا دیا ہوا ایٹم بم اور ایٹمی پروگرام ہے۔
بلاوول بھٹونے کہا کچھ قوتین نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین رکھتی ہیں، پیپلز پارٹی کی سیاست متحد کرنے کی سیاست ہے۔ پاکستان کو شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسی قیادت کی ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا، اتحاد ہو تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
بلول بھٹو نے کہا، شہید ذوالفقار علی بھٹو کا سیاسی نظریہ ملک کے عوام کے لئے ہے۔
بلاول نے بتایا کہ جنگ کی وجہ سے پاکستان کے عام شہریوں پر بہت بوجھ پڑا ہے۔ معلوم نہیں کب تک ان مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔
بینطر انکم سپورٹ پروگرام سے غریبوں کی مدد کی جائے، منی بجٹ لایا جائے
بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے کہا کہ موجودہ صورتحال مین پاکستان کے غریب عوام کو مدد کی ضرورت ہے۔ بینظیر انکم سپرٹ پروگرام کے تحت غریب عوام کی مدد کی جائے۔ بلاول بھتو نے کہا کہ موجودہ سورتحال مین پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کو مکمل سپورٹ کرے گی۔ وفاقی حکومت منی بجٹ لانا چاہے تو ہم منی بجٹ لانے میں بھی وفاقی حکومت کی مکمل مدد کریں گے۔ منی بجٹ مین غریب عوام کو ریلیف دینے کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقوم تقسیم کرنے کے لئے بھی فنڈز مختص کئے جائیں۔