پاک بحریہ دشمن کی اہم تنصیبات، بحری اثاثوں کونشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے: نیول چیف

Apr 04, 2026 | 15:34:PM
پاک بحریہ دشمن کی اہم تنصیبات، بحری اثاثوں کونشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے: نیول چیف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) مادرِ وطن کی سمندری حدود کا دفاع مزید مضبوط ، پاک بحریہ کے بیڑے میں ترکیہ میں تیار جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس دوسرے ملجم کلاس پی این ایس خیبر کا اضافہ ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے بیڑے میں دوسرے پی این ایس خیبر کی شمولیت کی پروقار تقریب ہوئی جس میں امیر البحرل ایڈمرل نوید اشرف نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید ترین پلیٹ فارمز اور منفرد ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔

اس موقع پر امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دشمن کی اہم تنصیبات اور بحری اثاثوں کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

نیول چیف نے کہا کہ پاکستان دنیا کی اہم توانائی کے بحری راستوں پر واقع ہے، جہاں بحری سکیورٹی اولین ترجیح ہے، قومی مفادات کے تحفظ اور بحری تجارتی راستوں کو محفوظ بنانے کیلئے طاقتور بحری قوت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ معرکۂ حق میں پاک بحریہ بھارتی طیارہ بردار جہاز وکرانت کو غرق کرنے کیلئے بالکل تیار تھی، پاکستان کے بحری مفادات کو چیلنج کرنے کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پی این ایس خیبر اور مستقبل میں آنے والی ہنگور کلاس آبدوزیں ملکی بحری دفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گی۔

نیول چیف نے سمندری حدود کے دفاع اور خود مختار سمندروں کی حفاظت کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا۔