لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف نئی متفرق درخواست دائر

Apr 04, 2026 | 12:53:PM
لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف نئی متفرق درخواست دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہورہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف نئی متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر شفاف اضافہ اور کمی پر فوری مداخلت کی جائے۔

جوڈیشل ایکٹو زم پینل نے حکومت کی پیٹرولیم پالیسی پر سوالات اٹھاتے ہوئے دریافت کیا کہ پٹرول 80 روپے فی لیٹر سستا ہوا تو پہلے اضافہ کس بنیاد پر کیا گیا؟

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں کا کوئی شفاف قانونی فارمولا موجود نہیں اور عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے کے باوجود پاکستان میں پیٹرول دوگنی قیمت پر دستیاب ہے، درخواست گزار نے عدالت سے پیٹرولیم قیمتوں کا مکمل ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں کمی مگر عوام کو ریلیف نہ ملا سکا، کرایوں میں مزید اضافے کا اعلان

درخواست گزار نے مزید عدالت سے استدعا کی ہے کہ پٹرولیم قیمتوں کے لیے شفاف ریگولیٹری نظام قائم کیا جائے اور نیپرا یا اوگرا طرز پر خودمختار نظام بنایا جائے تاکہ مستقبل میں قیمتوں میں غیر واضح اضافہ اور کمی کا معاملہ ختم ہو سکے۔