انتخابی دھاندلی اور ملی بھگت سے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کیخلاف بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)بی جے پی کی ووٹر لسٹ میں ہیراپھیری، جعل سازی اور منظم دھاندلی کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے،مغربی بنگال میں انتخابات سے قبل بھارتی عوام نے دھاندلی کیلئے مودی کے آلہ کارعدالتی عملے کو بھی گھیرے میں لے لیا۔
بھارتی جریدہ دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ووٹر لسٹوں کی اسپیشل انٹینسو ریویژن پر کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے،مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں بھارتی عوام نے دفاتر کا گھیراؤ کرکے 7 عدالتی افسران کو کئی گھنٹوں تک یرغمال رکھا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے عوام انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں سے نام نکالے جانے کیخلاف شدید احتجاج کر رہےہیں،نئی ووٹرز لسٹوں کے ناموں کا جائزہ لینے والے عدالتی افسران کو عوام کی جانب سے محصور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلی مریم نواز کا کسان بھائیوں کے تحفظ کیلئے بڑا اعلان،10 لیٹر ڈیزل پر 150 روپے فی لیٹر سبسڈی
ماہرین کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں انتخابات سے قبل شدید احتجاج اور توڑ پھوڑ ثبوت ہیں کہ عوام مودی کے اوچھے ہتھکنڈوں کو پہچان چکےہیں،مودی راج میں ووٹر لسٹوں میں چھیڑ چھاڑ سے انتخابی دھاندلی عوامی رائے کو دبانے اور آمریت مسلط کرنے کا کھلا ثبوت ہے۔