امریکہ رجیم چینج چھوڑ کر پائلٹ کی تلاش میں مدد مانگ رہا ہے: ایرانی اسپیکر کا طنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے امریکی فوج کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا ایرانی حکومت کی تبدیلی چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے۔
ایران کی جانب سے امریکی جنگی طیارہ مار گرائے جانے اور اس کے پائلٹ کے لاپتہ ہونے کے بعد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ معاملہ حکومت تبدیلی سے کیا کوئی ہمارا پائلٹ ڈھونڈھ سکتا ہے تک پہنچ گیا۔
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جو خود کو مسلسل کامیاب قرار دے رہا تھا، اب ایسی صورتحال میں پہنچ چکا ہے جہاں اسے اپنے ہی پائلٹس کی تلاش کیلئے مدد کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز طاقت کے زور پر کھولنے سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ منسوخ
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے آغاز میں بڑے بڑے دعوے کیے گئے، جن میں حکومت کی تبدیلی جیسے اہداف شامل تھے، لیکن اب زمینی حقیقت مختلف نظر آ رہی ہے۔