سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز طاقت کے زور پر کھولنے سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آبنائے ہرمز طاقت کے زور پر کھولنے سے متعلق قرارداد پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج ہونے والی ووٹنگ منسوخ ہوگئی۔
قرارداد پر ووٹنگ کے لیے نئی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا، فرانس، چین اور روس کی جانب سے قرارداد کے مسودے کی مخالفت کی گئی۔
سلامتی کونسل کے 10 دیگر غیر مستقل اراکین میں بھی قرارداد کے مسودے پر اختلافات پائے گئے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیاکہ آبنائے ہرمز سے متعلق ووٹنگ جیسے اقدامات صورتِ حال کو مزید پیچیدہ بنادیں گے۔
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز 28 فروری کو ایران پر امریکی اسرائیلی حملے کے بعد سے بند ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں سکولز کیلئے بڑا فیصلہ، پانچ روزہ تعلیمی ہفتہ نافذ