وسیم اکرم کی بیٹے کے ہمراہ تصویر وائرل

Apr 04, 2024 | 22:34:PM
وسیم اکرم کی بیٹے کے ہمراہ تصویر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وسیم اکرم نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کر دی جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بلولر اور سوئینگ کے سلطان وسیم اکرم نے بیٹے کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کر دی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، وسیم اکرم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹے اکبر اکرم کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے ٹاؤن پورٹ ڈگلس میں بیٹے کے ساتھ گھوم پھر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کی کپتانی سے متعلق شاہد آفریدی کا مؤقف آ گیا

اس تصویر میں باپ بیٹا بالکل ایک دوسرے کی کاپی نظر آ رہے ہیں، خوش گوار موڈ میں لی گئی اس تصویر پر تاحال لاکھوں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔