شاہین آفریدی کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی: شاہد آفریدی

Apr 04, 2024 | 22:19:PM
شاہین آفریدی کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی: شاہد آفریدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی کا کہنا ہے کہ خود سمیت کئی سابق کپتانوں کا اختتام اچھا نہیں دیکھا اس لئے شاہین آفریدی کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی، میں چاہتا ہوں شاہین آفریدی اپنی کرکٹ پر توجہ دی، شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز سے کپتانی کی آفر آئی تو میں نے کہا دور رہو۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کی انجری سے متعلق بیان پر عمر گل کا دانشمندانہ اقدام، شائقین کے دل جیت لئے

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ کپتانی کے معاملے میں شاہین آفریدی نے میری بات نہیں مانی، سابق چیئرمین پی سی بی کو محمد رضوان کو وائٹ بال کا کپتان بنانے کا مشورہ دیا تھا، پی سی بی کو مشورہ دیا تھا کہ بابر اعظم کو ٹیسٹ کا کپتان برقرار رکھیں۔