بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں 7 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات، کون کون شامل؟ جانیے

Apr 04, 2024 | 17:48:PM
بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں 7 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات، کون کون شامل؟ جانیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) 7 پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی گئی اور سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سمیت دیگر رہنماؤں کو اجازت نہ ملی سکی۔

سابق وزیراعظم پاکستان اور بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے کے لئے عمر ایوب،شبلی فراز،رؤف حسن،اسد قیصر ، سینیٹر سیف اللہ نیازی،سابق گورنر کے پی کے شاہ فرمان،عون بپی کو بھی ملاقات کی اجازت دی گئی، اجازت ملنے پر پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اعتکاف میں بیٹھے کم سن بچے کیساتھ مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم کہاں چھپا تھا؟

دوسری جانب صاحبزادہ محبوب سلطان، صاحبزادہ حمید سلطان، مزمل اسلم، نادیہ خٹک، سلمان آفتاب، سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔