شہروز سبزواری اور صدف کنول نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

Apr 04, 2023 | 14:07:PM
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

اداکار شہروز سبزواری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صدف کنول کے ہمراہ ایک تصویر اپلوڈ کی ہے۔

اس تصویر میں شہروز سبزواری احرام جبکہ صدف کنول حجاب میں نظر آ رہی ہیں۔

اداکار نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں بتایا ہے کہ انہوں نے عمرہ ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اب سے کچھ دیر میں شروع ہوگا 

اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں اس جوڑی کو مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے بھی مبارکباد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب اس تصویر کو صدف کنول نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔