کورونا کیسز میں کمی۔ 24گھنٹوں میں کوئی موت نہیں ہوئی

Apr 04, 2022 | 10:36:AM
کورونا کیسز میں کمی۔ 24گھنٹوں میں کوئی موت نہیں ہوئی
کیپشن: کورونا کیسز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوروناکے وار تھم گئے ،گزشتہ 24گھنٹوں میں کوئی موت نہیں ہوئی ، گزشتہ روز 23ہزار 265افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 154افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔

 این او سی کے مطابق اب تک ملک میں کورونا سے جا ں بحق ہونے والے افراد کی تعداد30ہزار361ہو چکی ہے جبکہ 320کورونا کے مریضوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے ۔

ملک بھر سے اب تک 15لاکھ 25ہزار 620افراد کورونا کے شکار ہوئے جن میں سے 14لاکھ 86ہزار 191افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت ملک میں 39 ہزار429کرونا کے مریض ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم کون ہوگا ؟؟؟

حکومتی اعداد وشمار کےمطابق پنجاب سے 5لاکھ 5ہزار148،خیبر پختونخوا سے 2 لاکھ 19ہزار 131مریض سامنے آئے جبکہ سب سے زیادہ کورونا کیسز کے مریض سندھ سے سامنے آئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:گورنر پنجاب کی برطرفی, اندرونی کہانی سا منے آ گئی