جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعہ کا ڈراپ سین ہو گیا

Sep 03, 2023 | 18:18:PM
جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعہ کا ڈراپ سین ہو گیا
کیپشن: جڑانوالہ واقعہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعہ کا ڈراپ سین ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دوافراد کی ذاتی رنجش توہین قرآن کے واقعہ کی مرتکب بنی،پرویز کوڈو نامی ملزم کو راجہ عمیر سے ذاتی رنجش تھی،پرویز کوڈو نے عمیر کو قتل کروانے کیلئے اللہ دتہ نامی ملزم کو پیسے اور بائیک دی،ملزم اللہ دتہ عمیر کو قتل کرنے میں ناکام رہا،پرویز کوڈو نے توہین قرآن کرکے عمیر کو پھنسادیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ توہین قرآن کا مقدمہ عمیر سمیت دو افراد پر درج کیا گیا،شوٹر اللہ دتہ پکڑے جانے پر ساری صورتحال واضح ہوئی،کوڈوکو دوساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہول سیل میں چینی 7 روپے مہنگی، فی کلو قیمت کہاں پہنچ گئی؟ جان کر آپ بھی پریشان ہو جائینگے