طالبان کا دوبارہ حکومت پالینا دنیا کیلئے باعث فکر  ہے،اداکار نصیر الدین شاہ

Sep 03, 2021 | 14:00:PM
طالبان کا دوبارہ حکومت پالینا دنیا کیلئے باعث فکر  ہے،اداکار نصیر الدین شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے افغانستان میں طالبان کی واپسی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حمایت کرنے والے بھارتی مسلمانوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں طالبان کی جانب سے دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد بعض بھارتی مسلمانوں نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا تھا جس پر بھارتی حکومت نے متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا۔اپنے ویڈیو بیان میں نصیر الدین شاہ کا کہنا تھاکہ طالبان کا دوبارہ حکومت پالینا دنیا کیلئے فکر کا باعث ہے لیکن بھارتی مسلمانوں کا ان ‘وحشیوں’ کی حمایت میں جشن منانا اس سے کم خطرناک نہیں ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ’آج ہر بھارتی مسلمان کو اپنے آپ سے سوال پوچھنا چاہیے کہ اسے دین میں اصلاح اور جدت پسندی چاہیے یا وحشی پن کا اقدار؟ میں بھارتی مسلمان ہوں جیسا کہ مرزا غالب فرما گئے ہیں ’میرا رشتہ اللہ سے بے حد تکلف ہے اور مجھے سیاسی مذہب کی کوئی ضروت نہیں۔

نصیر الدین شاہ کا کہنا تھاکہ ’ہندوستانی اسلام ہمیشہ دنیا بھر کے اسلام سے مختلف رہا ہے، اللہ وہ وقت نہ لائے کہ ہم اسے پہچان بھی نہ سکیں‘۔ان کے بیان پر بعض سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ متعدد صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:      کپاس کی بوائی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا،کاٹن جنرز فورم چئیرمین احسان الحق