جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ستمبر میں لاپتہ افراد کے 113 کیسز نمٹا ئے

Oct 03, 2025 | 18:42:PM
جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ستمبر میں لاپتہ افراد کے 113 کیسز نمٹا ئے
کیپشن: چیئرمین جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ستمبر 2025 ءمیں لاپتہ افراد کے 113 کیسز نمٹا دیئے۔

مارچ 2011 سے ستمبر 2025 تک 10,636 کیسز میں سے 8,986 کیسز نمٹائے گئے،جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ستمبر 2025 کیلئے اپنی رپورٹ جاری کر دی۔

کوئٹہ میں کمیشن کا علاقائی دفتر صوبہ بلوچستان سے متعلق کیسز  کو نمٹاتا ہے،بلوچستان میں ستمبر 2025 ءکے دوران 14 لاپتہ افراد گھر واپس پہنچے۔

چیئرمین جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کی متحرک قیادت میں کمیشن نے گزشتہ تین ماہ کے دوران 289 کیسز نمٹائے،کمیشن نے ہر ماہ 96 کیسز نمٹائے ، لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کئے،کمیشن نے گمشدہ افراد کے اہلِ خانہ کی سہولت کیلئے خصوصی سیل  بھی تشکیل دیا۔ 

سیل گمشدہ افراد کے بچوں کے ب فارم، پنشن فراہمی  اور دیگر معاملات میں ریلیف فراہم کرتا ہے،تعلیم، صحت اور دیگر امور میں مدد کے لیے وفاقی/صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئی،کمیشن میں زیرِ تفتیش  اور "جبری گمشدگی" قرار نہ دیے گئے  کیسز میں مسلسل معاونت کی فراہمی کیلئے تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر منصوبہ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عجیب و غریب ائیرپورٹ،سب کچھ موجود لیکن آج تک کوئی مسافر ہوائی سفر نہیں کر سکا