پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو مفت ادویات کا بجٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( قیصر کھوکھر )محکمہ خزانہ پنجاب نے مفت ادویات کا بجٹ ہسپتالوں کو جاری کر دیا۔
محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے مفت ادویات کے لئے چلڈرن ہسپتال کو 127 ملین ،جناح ہسپتال کو 76 ملین اورلاہورجنرل ہسپتال کو ستر ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔
پی آئی سی کو مفت ادویات کے لئے 36 ملین ،سروسز ہسپتال کو بیس کروڑ ،کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کو پچیس ملین اورمیو ہسپتال کو 26 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی سے روانہ ہونے والی8پروازیں منسوخ، 2تاخیر کا شکار
مفت ادویات کے لئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کو 24 ملین اورلیڈی ایچیسن ہسپتال کو سات ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔
یہ بجٹ ہسپتال مریضوں کو مفت ادویات دینے پر خرچ کریں گے۔