کراچی سے روانہ ہونے والی8پروازیں منسوخ، 2تاخیر کا شکار

Oct 03, 2025 | 10:00:AM
کراچی سے روانہ ہونے والی8پروازیں منسوخ، 2تاخیر کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی8پروازیں منسوخ اور 2تاخیر کا شکارہوگئیں۔
منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے مسقط جانےوالی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324 اورکراچی سے دوحاجانےوالی قطرایئر ویز کی پرواز کیوآر 611  شامل ہیں۔
کراچی سےدبئی جانےوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے 110 رات 5بجے کی بجائے 7بجے روانہ ہوگی جبکہ کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئربلو کی پرواز پی اے 200ساڑھے بارہ کے بجائے دوپہر تین بجے روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری حج سکیم، قسط بروقت جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جاسکیں گے
کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125، 123،کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،143،کراچی سے تربت جانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 501 اورکراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306  بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔