تاج محل کو مندر بنانے کی سازش؟ پاریش راول کی فلم کے پوسٹر پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی آنے والی فلم ’’دی تاج محل اسٹوری‘‘ اپنے ٹریلر کے اجرا کے ساتھ ہی تنازع کا شکار ہوگئی۔
فلم کے پوسٹر میں اداکار پاریش راول کو تاج محل کے گنبد سے ہندو دیوتا شیو کا مجسمہ نکالتے ہوئے دکھایا گیاجس کے بعد نہ صرف مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے افراد نے بھی شدید تنقید کرتے ہوئے تاج محل کو ایک اور بابری مسجد بنانے کی سازش قرار دے دیا۔
تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ فلم اس دعوے کو تقویت دیتی ہے کہ تاج محل کی جگہ پہلے ہندو مندر تھا۔
سوشل میڈیا پر بھی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ فلم تاریخی حقائق کو مسخ کر کے ہندو مسلم تقسیم کو ہوا دینے کی کوشش ہے۔
ابتدا میں ہی اتنی مخالفت کو دیکھتے ہوئے فلم کی ٹیم نے وضاحت جاری کردی کہ فلم میں یہ نہیں دکھایا گیا کہ تاج محل دراصل شیو مندر ہے، کہانی کا مقصد کسی مذہبی تنازع کو ہوا دینا نہیں بلکہ فلم تاریخی حقائق پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عبادت قبول کرنا اللہ کا کام ہے نا کہ انسانوں کا:یشماگل
فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے پاریش راول کاکہناہے کہ لوگوں کو دوسروں کی باتوں پر یقین کرنے کے بجائے فلم دیکھ کر اپنی رائے قائم کرنی چاہیئے۔
خیال رہے کہ فلم کی نمائش 31 اکتوبر 2025 کو سینما گھروں میں متوقع ہے۔