عبادت قبول کرنا اللہ کا کام ہے نا کہ انسانوں کا:یشماگل
نیل پالش اور مغربی لباس میں نماز پڑھنے پر کہا گیا آپ کی نماز کیسے قبول ہوگی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ یشما گل نے کہاہے کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران مغربی لباس اور نیل پالش کے ساتھ نماز پڑھنے گئی تو جونیئر کاسٹ میں شامل اداکارہ نے ٹوکتے ہوئے سوال کیا کہ میری نماز کیسے قبول ہوگی؟
اداکارہ یشما گل نے حال ہی میں ایک انٹرویومیں مختلف موضوعات کے ساتھ مذہبی رجحانات کے حوالے سے بھی گفتگو کی,یشما گل نے اس دوران ایک قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ میں شوٹنگ کے دوران وقفہ لے کر نماز پڑھنے گئی تو مجھے کاسٹ میں شامل ایک جونیئر اداکارہ نے کہا کہ بیٹا آپ نے مغربی لباس پہن رکھا ہے، نیل پالش بھی لگی ہوئی ہے ، آپ کی نماز کیسے قبول ہوگی؟
معروف اداکارہ نے کہا کہ میں نے انہیں کوئی جواب تو نہیں دیا لیکن میرے نزدیک کسی بھی انسان کی عبادت قبول کرنا اللہ کا کام ہے نا کہ انسانوں کا۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کیلئے برنس روڈ سے بریانی اور حلیم لے کر جاتا تھا؛ کاشف خان
یشما گل نے اپنی بات کی وضاحت کیلئے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت میں سوچ رہی تھی کہ اگر کوئی طالب علم امتحان میں بیٹھتا ہی نہیں تو یقیناً وہ فیل ہوجاتا ہے لیکن اگر کوئی طالب علم امتحان میں بیٹھ جائے تو کیا پتا اسے ایک دو نمبر مل ہی جائیں اور اللہ میرے معاملات کو بہتر جانتے ہیں۔