افغانستان سے متصل سرحدی علاقے میں کارروائی، اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Oct 03, 2023 | 20:45:PM
افغانستان سے متصل سرحدی علاقے میں کارروائی، اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) چاغی کے قریب افغانستان سے متصل سرحدی علاقے میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر چاغی نے بتایا کہ لیویز فورس نے 100 پسٹلز برآمد کرکے دو مبینہ اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے: چاغی، لیویز فورس کی کارروائی، چینی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

انہوں نے مزید بتایا کہ لیویز فورس نے ایک گاڑی بھی تحویل میں لی جبکہ مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔