بہارہ کہو اسلام آباد، کرین ٹوٹنے کا حادثہ، 3 مزدور جاں بحق

Oct 03, 2023 | 20:12:PM
بہارہ کہو اسلام آباد، کرین ٹوٹنے کا حادثہ، 3 مزدور جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں کرین ٹوٹنے کا حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

تفصییلات کے مطابق مزدور کرین کے ذریعے دسویں منزل پر کام کر رہے تھے اور اس دوران حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیے: ڈاکٹر نے ختنے کے دوران شہری کے اکلوتے بیٹے کا نازک عضو کاٹ ڈالا

حادثہ کے فوری بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں قیصر عباس، ثمر شاہ اور وارث شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت ثمر اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔