ڈی آئی خان، ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد جاں بحق

Oct 03, 2022 | 20:49:PM
ڈیرہ اسماعیل خان، ٹریکٹر اور ٹرک، تصادم، 11افراد جاں بحق،
کیپشن: امدادی کارروائیاں میں مصروف ریسکیو اہلکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریکٹر اور ٹرک کے تصادم میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں ٹریکٹر اور ہینوٹرک میں تصادم تھانہ مغل کوٹ کے علاقے شمبے زوندہ میں ہوا، تصادم کے نتیجے میں ٹریکٹر پر سوار11 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو درزندہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈی پی او نجم الحسنین لیاقت کا کہناہے کہ کا حادثہ میں موقع پر 10 افراد جاں بحق ہوئے ، زخمی ہونے والے افراد کی تعداد30 ہے،ان کاکہناتھا کہ حادثہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط