لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا
کیپشن: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا۔ لیگی رہنما مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے دائر متفرق درخواست منظور کرلی گئی۔