قومی ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود کے گھر صف ماتم بچھ گئی 

Oct 03, 2021 | 21:33:PM
تعزیتی، ہمشیرہ کی مغفرت، دعائیہ پیغامات
کیپشن: قومی ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود کی ہمشیرہ میشو انتقال کرگئیں، سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے شان مسعود کو تعزیتی اورہمشیرہ کی مغفرت کیلئے دعائیہ پیغامات ارسال کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شان مسعود نے ٹویٹر پر اپنی ہمشیرہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی موت کی اطلاع دی۔ شان مسعود نے لکھا کہ 'میشو تم میری زندگی کی سب سے قیمتی چیز تھی افسوس کہ میں تمہیں الوداع بھی نہ کہہ سکا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں آپ کو بہت یاد کروں گا لیکن میں جانتا ہوں کہ خدا آپ کو ایک بہتر مقام پر لے گیا ہے۔ براہ کرم میری ہمشیرہ کی مغفرت کیلئے دعا کریں۔'

یہ بھی پڑھیں: کامیڈی کنگ عمر شریف کی موت کی وجہ کیا بنی ؟ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے بتا دیا
پاکستان کے سابق کرکٹر فیصل اقبال، سابق کپتان سرفراز احمد ، اوپننگ بیٹسمین عابد علی، آل راو¿نڈر انور علی و دیگر نے میشو کے انتقال پر تعزیت کی۔
قبل ازیں ایک انٹرویو میں شان مسعود نے اپنی بہن کی بیماری کے بارے میں بات کی تھی۔انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ میشو ایک نایاب کروموسوم ڈس آرڈر کا شکار ہے جس نے اس کی نشوونما کو شدید متاثر کیا ہے۔وہ 30 سال کی ہے ، لیکن ذہنی طور پر اس نے تھوڑی سی بھی نشوونما نہیں پائی۔

یہ بھی پڑھیں: عمرشریف کی نمازجنازہ سے متعلق اہم خبر