ریا چکرورتی بگ باس 15 میں شرکت کررہی ہیں یا نہیں؟؟؟اداکارہ نے وضاحت کردی

Oct 03, 2021 | 21:18:PM
افواہوں کی وضاحت، بگ باس سیزن 15
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ ریا چکروتی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی نے باقاعدہ طور پر ان افواہوں کی وضاحت کی ہے جس میں ان کے بگ باس سیزن 15 میں شرکت کے بارے میں بتایا گیا تھا۔
اداکارہ ریا نے اپنے انسٹا گرام پر ایک سٹوری شیئر کرتے ہوئے ان اطلاعات کو غلط قرار دیا ہے۔
ریا چکرورتی کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں ان کے بارے میں کچھ افواہیں ہیں جس میں کہا گیا ہے وہ ٹی وی شو بگ باس میں شریک ہو رہی ہیں، اسی لیے وہ ان کی وضاحت کرنا چاہتی ہیں کہ ان افواہوں میں کوئی سچائی نہیں اور نہ ہی وہ بگ باس کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر نے صبا قمر کو ‘استاد جی’ کا لقب دےدیا”گانا گانے کی ویڈیو وائرل
اس سے قبل یہ اطلاعات تھیں کہ بگ باس کے بنانے والوں نے ریا کو پروگرام میں شامل ہونے کیلئے تین اعشاریہ پانچ ملین روپے فی ہفتہ کی پیشکش کی ہے۔
واضح رہے کہ بگ باس 15 کی میزبانی سپر سٹار سلمان خان کر رہے ہیں اور یہ ہفتہ 2 اکتوبر کو پریمیئر کیا گیا جس میں اداکار رنویر سنگھ بطور سپیشل مہمان شامل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمرشریف کی نمازجنازہ سے متعلق اہم خبر