عاصم اظہر نے صبا قمر کو ‘استاد جی’ کا لقب دےدیا”گانا گانے کی ویڈیو وائرل

Oct 03, 2021 | 20:07:PM
صبا قمر، گلوکاری کی دنیا، قدم رکھ دیا
کیپشن: عاصم اظہر اور صباقمر گنگناتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔
نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل صبا قمر کے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے امکان کے بعد اب ان کی عاصم اظہر کے ساتھ گانا گاتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکاری کی دنیا میں خوب نام کمانے کے بعد صبا قمر نے گلوکاری کی دنیا میں خود کو منوانے کا فیصلہ کیا تھا، جس کا عندیہ اداکارہ نے کچھ روزقبل سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں دیا تھا۔تاہم اب ان کی عاصم اظہر کے ساتھ گانا گاتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ”ویناملک کس کیساتھ ورلڈ ٹور پر جانے کی خواہشمند“جواب جان کر آپ حیران رہ جائینگے
مذکورہ ویڈیو فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبا قمر نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی، ویڈیو میں ایک جانب صبا کو گانے کی لائنز گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے وہیں عاصم بھی صبا قمر کی اس صلاحیت کے معترف نظر آئے اور انہیں “استاد جی” کہہ کر پکارا۔
اداکارہ نے اپنے پیغام میں عاصم اظہار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ “میں نے سن رکھا ہے کہ ایک بڑا پروجیکٹ آنے کو ہے، کیا آپ ہمارے مداحوں کے ساتھ تھوڑا سا راز شیئر کریں گے؟میرا خیال ہے کہ آپ پہلے ہی میری گانے کی مہارت سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی سے متعلق سوال پر سلمان خان نے مداحوں پر بجلیاں گرا دیں