مریض خبردار، سعودی عرب نے عازمین حج پر بڑی پابندیاں عائد کر دیں

Nov 03, 2025 | 18:59:PM
مریض خبردار، سعودی عرب نے عازمین حج پر بڑی پابندیاں عائد کر دیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران اسلم)سعودی وزارت صحت کی جانب سے عازمین حج پر اہم شرائط عائد کر دی گئی ہے، جگر فیل ،جگر سکڑنے ،شدید اعصابی کمزوری والے عازمین حج کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

حمل کے آخری تین ماہ خواتین رواں سال حج ادائیگی نہیں کر سکیں گی، کالی کھانسی ،تپ دق ،ہیمرج بخار ،کینسر کے مریضوں کے سعودی عرب میں داخلے پر پابندی ہوگی، کیموتھراپی بائیو لوجیکل ،ریڈلوجیکل بیماری والے افراد کے داخلے پر بھی پابندی کر دی گئی ہے۔

حاجی کیمپ میں موجود افسر نامزد تشخیص والی بیماریوں کے عازمین حج کو روکنے کا مجاز ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، صحت ،وزارت حج ،ایئر پورٹ حکام عملدرامد کو یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :تعلیمی اداروں میں مڈ ٹرم امتحانات کا شیڈول جاری