تعلیمی اداروں میں مڈ ٹرم امتحانات کا شیڈول جاری

Nov 03, 2025 | 18:35:PM
 تعلیمی اداروں میں مڈ ٹرم امتحانات کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سرکاری تعلیمی اداروں میں مڈ ٹرم امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ،پیکٹا کے تحت تمام کلاسز کے تمام مضامین کے مڈ ٹرم امتحانات آٹھ دسمبر 2025 سے شروع ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیکٹا نے مڈ ٹرم سکول بیسڈ اسسمنٹ امتحانات شیڈول جاری کر دیا ،یکم دسمبر سے چھ دسمبر تک پیپر کی تیاری کی جائے گا،8دسمبر سے 19دسمبر تک سکول بیسڈ اسسمنٹ امتحانات لیے جائیں گے،

9دسمبر سے20 دسمبر تک رزلٹ کارڈ کی تیاری کی جائے گی۔

پیکٹا احکام کا کہنا ہے تمام کلاسز کے امتحانات آئٹم بینک سسٹم سے تیار ہوں گے، پرچے اردو اور انگلش میڈیم دونوں زبانوں میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:معلوم نہیں میرےشہر کےوزیراعلی کوکیوں نکالا؟گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی