سمندری لہروں سے بجلی پیدا کرنے میں سائنسدانوں کی پیشرفت

Nov 03, 2022 | 15:26:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سمندری لہروں سے بجلی پیدا کرنے میں سائنسدانوں کی پیشرفت
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سمندری لہروں سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے ماہرین نے پیشرفت کی ہے اور 50 ہزار ٹن وزنی پاور کنورٹر ڈیوائس کے ٹرائل کے نتائج حوصلہ افزا رہے۔اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی کمپنی اے ڈبلیو ایس اوشین انرجی نے بتایا کہ اس کی ویو سوئنگ نامی ڈیوائس نے لہروں کی متعدل شدت کے دوران اوسطاً 10 ہزار واٹ سے زیادہ بجلی بنائی جبکہ زیادہ سے زیادہ 80 ہزار واٹ بجلی تیار کرنے میں کامیاب رہی۔کمپنی کے مطابق یہ ڈیوائس زیادہ سخت موسمی حالات میں بھی کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس ڈیوائس کی چوڑائی 4 میٹر جبکہ لمبائی 7 میٹر ہے اور کمپنی کے مطابق لہروں سے زیرآب بننے والے دباؤ کو یہ ڈیوائس ڈائریکٹ ڈرائیو جنریٹر کے ذریعے بجلی میں تبدیل کردیتی ہے۔اس ٹرائل کے ابتدائی ٹرائل کو مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ اس کی مزید آزمائش 2023 میں کی جائے گی۔یہ ٹرائل اسکاٹ لینڈ کے علاقے Orkney سے سمندری علاقے میں کیا گیا۔کمپنی نے بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں سمندروں سے بہت زیادہ مقدار میں بجلی بنائی جاسکتی ہے اور توانائی کے اس ماحول دوست توانائی میں پیشرفت اہم ہے۔

سمندری لہروں سے توانائی کے حصول کے لیے یورپ سمیت عالمی سطح پر کافی کام ہورہا ہے مگر اب تک کچھ زیادہ پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔