پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ میں بارش کی پیش گوئی

Nov 03, 2022 | 10:44:AM
پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ میں بارش کی پیش گوئی
کیپشن: پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ میں بارش کی پیش گوئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ میں بارش کی پیش گوئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نےپاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ سڈنی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ سے قبل سڈنی میں بارش کا سلسلہ جاری ۔ جس کی وجہ سے پچ کو کور دیا گیاہے، بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کا امکان بھی ہے۔ 

 خیال رہے کہ پاکستان کو ورلٖڈ کپ میں بنے رہنے کیلئے آج کا میچ جیتنا بہت ضروری ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 1 بجے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔