دلہا اور دلہن کی پش اپس  لگاتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Nov 03, 2021 | 22:09:PM
دلہا دلہن ، پش اپس
کیپشن: دلہا دلہن پش اپس لگاتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دلہے اور دلہن کےشادی کے اسٹیج پر  پش اپس لگاتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں شادی کے اسٹیج پر دلہا اور دلہن دونوں پش اپس لگا رہے ہیں۔بھارت میں ایک جوڑے اکشیتا اروڑہ اور آدتیہ مہاجن نے اپنی شادی  کی تقریب کے دوران پش اپس لگا کراسے یادگار بنا دیا۔دونوں دلہا دلہن  کی  ورزش کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

میک اپ آرٹسٹ پارول گرگ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کیے جانے کے بعد وائرل ہونے والی اس مختصر کلپ میں، دولہا اور دلہن کو شادی کے اسٹیج پر پش اپس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دلہن شادی کے بھاری لباس سے بے خوف ہوکر پش اپس لگا رہی ہے ۔

پارول گرگ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، "شادی کے اسٹیج پر پش اپس؟ میری دلہن اکشیتا اروڑا اور اس کے پیارے آدتیہ مہاجن کے فٹنس اہداف۔"

اس ویڈیو کو لاکھوں لوگوں نے لائک اور شیئر کیا ہے ۔اور بہت سے لوگوں نے اس پر تبصرے بھی کئے ہیں۔

ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا "دلہن کو سلام۔" ایک اور نے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ دلہن کو بھاری کپڑے اور زیورات پہن کر پش اپس کرتے ہوئے دیکھنا حیرت انگیز تھا۔کئی دوسرے انسٹاگرام صارفین نے تبصرے کے سیکشن میں تالی بجانے والے ایموجیز کو لگایا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:نمیبا کیخلاف میچ ۔۔۔محمد رضوان کی نماز پڑھتے ہوئے ایک اور ویڈیو وائرل