نمیبیا کیخلاف میچ ۔۔۔محمد رضوان کی نماز پڑھتے ہوئے ایک اور ویڈیو وائرل

Nov 03, 2021 | 20:26:PM
محمد رضوان ویڈیو وائرل
کیپشن: محمد رضوان نمیبیا کیخلاف میچ کے عبد نماز پڑھتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹر محمد رضوان کی نمیبیا سے میچ جیتنے کے بعد نماز کی ادائیگی کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان نماز پڑھ رہے ہیں۔ویڈیو جاری کرنیوالے سوشل میڈیا صارف نے کیپشن میں لکھا کہ نمیبیا کو شکست دیکر  پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد  محمد رضوان نماز پڑھ رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر رضوان کی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دینے کے بعد پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

   پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں یہ مسلسل چوتھی فتح ہے ۔اب پاکستانی کھلاڑی سیمی فائنل کی تیاری کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاک بھارت میچ کے دوران بھی محمد رضوان کی گراؤنڈ میں نماز ادا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ جسے دنیا بھر میں سراہا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سیمی فائنل میں کیا کرنا ہوگا؟؟؟شعیب اختر کا قومی ٹیم کو اہم مشورہ