ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ۔انضمام کی بھارت کے بارے میں بڑی پیشگوئی

Nov 03, 2021 | 10:39:AM
انضمام الحق نے بڑی پیشگوئی کر دی
کیپشن: انضمام الحق، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اورسابق ٹیسٹ کرکٹرز انضمام الحق اور مشتاق احمد نے  آج افغانستان کی فتح  کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر انضمام الحق نے کہا کہ افغانستان بھارت کو ہراسکتا ہےمگر اب بھارت دباؤ میں نہیں، اس لیے وہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے یا تو افغانستان کو پھینٹی لگا دیں گے یا ایک طرف میچ ہار جائیں گے۔

واضح رہےسابق کرکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ  افغان ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے، افغان اسپنرز بہت اچھی فارم میں ہیں، اس لیے افغانستان کے پاس جیتنے کا بہت اچھا موقع ہے۔

 خیال رہے کہ بھارت اور  افغانستان کا اگلا میچ  آج شام  ہوگا، افغانستان اس وقت 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں دوسرے نمبر پر ہے اور اگر اس نے بھارت کو شکست دے دی تو اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ۔سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ۔آج بھی دو میچز