شہباز شریف بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے۔
آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں سیزن کا فائنل میچ ہوا تو لاہور کے عوام نے جوش و خروش سے یہ میچ دیکھنے کے لئے ٹکٹ خریدے اور میچ شروع ہونے سے پہلے ہی سٹیڈیم کو کھچا کھچ بھر دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی لاہور کے شہریوں کی پیروی کی اور فائنل میچ دیکھنے کے لئے وہ بھی قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین اور شہباز شریف کی کابینہ کے وزیر داخلہ مھسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم میں ان کا پر تپاک استقبال کیا۔
محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو فائنل میچ کھیلنے والی دونوں ٹیموں پشاور زلمی اور حیدر آباد کنگز مین کے کھلاڑیوں سے متعارف کروایا۔



