اسحاق ڈاراور اُردن کے وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے میں امن کوششوں پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔
اسحاق ڈارنے تمام فریقین کے درمیان تعمیری روابط کے فروغ اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ،پاکستان اور اردن کے مضبوط دوطرفہ تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے پاک اردن باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زوردیا۔
اس کے ساتھ ہی دونوں نے آئندہ بھی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔