پاکستان سپر لیگ 11ویں سیزن کا فائنل میچ!لاہور پولیس کے افسران و جوان الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان) پاکستان سپر لیگ سیزن 11 فائنل کے فائنل میچ کے موقع پر لاہور پولیس کے افسران و جوانوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی ہدایت پر پولیس ریزرو نفری کو روزانہ کی بنیاد پر سکیورٹی ڈیوٹی بارے مناسب ہدایات دے کر روانہ کیا گیا ہے، ایس پی منزہ کرامت کے مطابق سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایس پی منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ سفید پارچات میں بھی پولیس افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں جبکہ شائقین کرکٹ اور کرکٹ ٹیموں کی سکیورٹی و حفاظت کے لیے سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو بروقت پوائنٹس پر کھانے کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے اور پولیس نفری کو مقررہ پوائنٹس پر کھانا و ٹھنڈے پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔
خواتین پولیس افسران کو بھی سکیورٹی ڈیوٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے جبکہ سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے اہم مقامات اور روٹس کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔
ایس پی منزہ کرامت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک فرد یا اشیاء کے بارے فوری 15 نمبرز یا متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور زلمی کے کیپٹن بابر اعظم نے پی ایس ایل الیون کے فائنل میچ کا ٹاس جیت لیا