میڈیا کا ذمہ دارکردار قومی یکجہتی کو مضبوط رکھتا ہے؛بلاول بھٹوزرداری
پیپلز پارٹی آزادیٔ صحافت کے تحفظ اور فروغ کے لیے پُرعزم ہے، سی پی این ای کی نومنتخب قیادت کے نام تہنیتی پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کونسل آف نیوز پیپرز ایڈیٹرز ( سی پی این ای) کی نومنتخب قیادت کے نام تہنیتی پیغام جاری کرتے ہوئے مبارک باد دی ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےسی پی این ای کے نو منتخب صدر کاظم خان،سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو ، سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدور شکیل احمد ترابی ، انور ساجدی اور سیکریٹری اطلاعات منزہ سہام سمیت تمام عہدیداران کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا ذمہ دار و تعمیری کردار قومی یکجہتی کو مضبوط اور جمہوریت کے چراغ کو روشن رکھتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اس پر کوئی دو رائے نہیں کہ سچ ہی قوموں کو جوڑتا اور امید کو زندہ رکھتا ہے،پیپلز پارٹی ہر اس آواز کے ساتھ کھڑی ہے جو سچ، انصاف اور عوام کے حق میں بلند ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چاہے توہین عدالت ہوجائے، ریڈ لائن پر اب کام نہیں رکے گا:شرجیل میمن
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی آزادیٔ صحافت کے تحفظ اور فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔