ایران آئندہ ہفتے پاکستان میں مذاکرات کیلئے آمادہ ہوگیا؛امریکی اخبارکادعویٰ
جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے پاکستان کو تجویز پیش کردی، ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط سے دستبردار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی اخبار’’وال اسٹریٹ جرنل‘‘ نے دعویٰ کیاہے کہ ایران آئندہ ہفتے پاکستان میں مذاکرات کے اگلے دور کے لیے آمادہ ہوگیا۔
امریکی اخبارکے مطابق ایران نے جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے پاکستان کو تجویز پیش کردی ہے،اس کے علاوہ ایران ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط سے دستبردار ہوگیاہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران کی جانب سے شرائط میں نرمی کا دعویٰ کیاگیاہے،جوہری پروگرام اور میزائل پروگرام پر بات چیت تاحال مؤخرہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کے رہنما میاں احسان الحق انتقال کر گئے
امریکی خبارکے مطابق جوہری پروگرام سے متعلق معاملات پر بات چیت کے بدلے امریکا کو ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کرنا ہوگی۔