اب صارفین اپنی مرضی سے بجلی خریدیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملک میں بجلی کی خریدوفروخت کےلیے ایک نیا نظام لاگو کر دیا گیا جس کے تحت صارفین اب اپنی مرضی سے بجلی خریدیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کو لائسنس جاری کر دیا ہے،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا لائسنس آزاد مارکیٹ آپریٹر کو منتقل کر دیا گیا۔
نیا نظام صارفین کو مختلف سپلائرز سے براہ راست بجلی خریدنے کے قابل بنائے گا،آزاد مارکیٹ آپریٹر بجلی صارفین کو روایتی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا متبادل پیش کرے گا۔
نیا نظام آہستہ آہستہ بجلی کے واحد خریدار کے طور پر حکومتی کردار کوبھی ختم کردے گا،اس نئے نظام کے تحت بجلی کی مؤثر اور شفاف مسابقت کے لیے مارکیٹ میسر آئے گی،آزادمارکیٹ آپریٹر ابتدائی طور پر 3ڈائریکٹرز پر مشتمل ہو گا جس کے بعد تعداد 11 سے زیادہ ہو گی۔
ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن سید زکریا علی شاہ آزاد مارکیٹ آپریٹر کےسی ای او تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ڈائریکٹرز میں سیکرٹری پاورمحمد فخرعالم،جوائنٹ اورسیکرٹری خزانہ سجاد حیدر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آٹامزیدمہنگا،20کلوکاتھیلا1230تک پہنچ گیا
وفاقی کابینہ نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کو 3اداروں میں تقسیم کرنےکی منظوری دی تھی، 3 میں سے ایک ادارہ آزاد سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹرکے نام سے قائم کیا گیا ہے۔