حج کے خواہشمندوں کیلئے ویکسی نیشن کورس مکمل کرنے کی شرط رکھ دی گئی

May 03, 2023 | 22:12:PM
حج کے خواہشمندوں کیلئے ویکسی نیشن کورس مکمل کرنے کی شرط رکھ دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی عرب نے محفوظ حج کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی ٹیکوں اور ویکسینیشن کورس مکمل کرنے کی شرط رکھ دی۔

سعودی وزارت صحت نے اپیل کی ہے کہ حج کے خواہشمندوں کے لئے محفوظ حج کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکے لازمی لگوائیں، حج پرمٹ 15 شوال سے جاری ہوں گے، اجازت نامہ کے لیے حفاظتی ٹیکوں اور ویکسی نیشن کورس مکمل کرنا بنیادی شرط ہے، ویکسین کے حصول کی آخری مدت اور ویکسی نیشن حج موسم شروع ہونے سے 10 دن پہلےتک لگانا لازمی ہے۔