پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی سفارش نہیں کی، ترجمان اوگرا  کا بھی وضاحتی بیان آ گیا

May 03, 2023 | 11:44:AM
پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی سفارش نہیں کی، ترجمان اوگرا  کا بھی وضاحتی بیان آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان نے کہا ہے کہ اتھارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی سفارش نہیں کی،قیمتوں میں اضافہ صرف ایل پی جی کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

میڈیا خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان اوگرا نے کہا کہ اوگرا کی طرف سے یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں کمی کیلئے حکومت کو سفارش نہیں کی گئی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا بھی پیٹرول سستا ہونے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہنا تھاکہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول سستا کرنے کی تجویز سے متعلق خبر بےبنیاد ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ  اوگرا نے پیٹرول سستا کرنے کی کوئی تجویز نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں: محافظ فوجی اہلکار نے وزیر کو قتل کر کے خودکشی کر لی

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا،ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 57روپے70پیسے مہنگا کردیا گیا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4روپے89پیسے کا اضافہ ہوا،ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 2759 روپے89 پیسے مقرر کر دی گئی،ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت233روپے 89پیسے مقرر کی گئی ہے۔

  ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق مئی کے مہینے کیلئے ہوگا۔